اسلام آباد ( ایوب ناصر+ راحت منیر ) وفاقی دارالحکومت میں امریکہ ،ایران مذاکرات کے پیش نظر جڑاوں شہروں میں ہفتہ ،11 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ مقامی تعطیل کے باوجود لازمی سروسز کے ملازمین ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔ وفاقی دارلحکومت کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنرڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے اس ضمن میں الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں ۔