اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہفتہ 11 اپریل کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔توسیعی ریڈزون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر، مارکیٹس بند رہیں گی ،کشمیر چوک کلب روڈ سے جانب زیرو پوائنٹ سرینگر ہائی وے ، سری نگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک، شکر پڑیاں روڈ، چاندتارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو ، جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا، اور فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ ٹریفک کے لئے بند رہی گے۔۔بھارہ کہو سے اسلام آباد یا راولپنڈی آنے جانے کے لئے کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے فیض آباد، نائنتھ ایونیو استعمال کیا جاسکتا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ماسوائے ایمرجنسی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ٹریفک پولیس نے جمعہ کو بھی جناح ایونیو کے ساتھ فضل حق روڈ پر داخلہ بند کر کے بلیو ایریا کو غیر اعلانیہ طور پر بند رکھا،،