• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ، قلندر کو کراچی میں مسلسل دوسری شکست، زلمی کی جیت، حیدرآباد کنگز کی قسمت کُھل گئی، پہلی فتح نے قدم چوم لیا

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کو شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کو ایک اور جھٹکا لگا ،بیٹنگ پاور ہاوس کی ناکامی کی وجہ سے کراچی میں لگاتار دوسری اور ٹورنامنٹ میں تیسری ناکامی منہ دیکھنا پڑا۔بابر اعظم کی پشاور زلمی نے قلندرز کو76رنز سے شکست دے کر9پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسرے میچ میں حیدر آباد کنگز کی قسمت کھل گئی جس نے کراچی کنگز کو ہوم گرائونڈ پر چار وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں چار ناکامی کے بعد پہلی فتح اپنے نام کرلی، فاتح ٹیم کی جانب عرفان نیازی نے 29 اور حسان خان نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی دونوں نے ساتویں وکٹ کے لئے 50رنز کی ناٹ آئوٹ شراکت قائم کی،حیدرآباد کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر ہوم ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 188 رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان معین علی نے 16 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔اعظم خان 26، محمد وسیم 25، سلمان آغا 24، ریزا ہینڈرکس 2 اور عباس آفریدی صفرکے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان مارنس لبوشین نے 1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں حیدرآباد کنگزمین نے 6 وکٹ پر 189رنز بنائے، حیدر آباد کی جانب سے معاذ صداقت نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37رنز کی اننگز کھیلی،کپتان مارنس لبوشین صرف دس گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں سے26رنز اسکور کئے،عثمان خان نے 27رنز 13گیندوں پر مکمل کئے، جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے،صائم ایوب 6کوشل پریرا نے17گلین میکسویل2 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،عباس آفریدی نے دو وکٹ لئے،حسن علی، خوشدل شاہ اور ایڈم زیمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل دوپہر کے میچ میں دو دن پہلے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف100رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد قلندر کی ٹیم زلمی کے خلاف 97رنز پر آئوٹ ہوگئی۔فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کا بھی فائدہ نہ ہوسکاوہ 19گیندوں پر21رنز بناکر مشترکہ ٹاپ اسکورر رہے۔ان کے علاوہ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دُنیتھ ویلالگے 20، سکندر رضا 14، کپتان شاہین شاہ آفریدی 5، عبید شاہ 4، حسیب اللہ خان 3، اسامہ میر 1، محمد نعیم 1 اور آصف علی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی نے ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں سات وکٹ پر173رنز بنائے لیکن قلندرز کے بیٹرز تین اوورز پہلے ہمت ہار گئے اس نے پانچ میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں اس کا پوائنٹس ٹیبل پر چھٹا نمبر ہے۔چھ وکٹ اسپنرز نے حاصل کئے۔زلمی نے پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں اور ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔گذشتہ میچ میں سنچری بنانے والے کوشل مینڈس نے48گیندوں پر74رنز بناکر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔انہوں نے چار چھکے اور پانچ چوکے مارے۔زلمی کے اسپنر سفیان مقیم نے21اور مائیکل بریسویل نے18رنز دے کر تین تین وکٹ حاصل کئے۔فاسٹ بولر ناہید رانا نے15رنز کے عوض دو شریف الاسلام اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کپتان بابر اعظم 43 رنز بناکر نمایاں رہے انہوں نے40گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا اور تین چوکے مارے۔مائیکل بریسویل 21، محمد حارث 18، عبدالصمد اور فرحان یوسف 2،2 جبکہ عامر جمال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے22رنز دے کر 3، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ عبید شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔زلمی کی اننگز کی آخری19گیندوں پر23رنز کے عوض پانچ وکٹ گرے۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے شرکت نہیں کی ان کی جگہ معین علی نے کپتانی کی۔ حیدر آباد اور کراچی کے میچ کو سندھ ڈربی کا نام دیا گیا ہے سندھ ڈربی جیتنے والی ٹیم کو سندھ کا تاج سووینئر دیا گیاجس میں سندھی ٹوپی اور اجرک شامل ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید