کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے بیٹر پرویز حسین ایمان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ہفتے کوترجمان لاہور قلندرز نے وکٹ کیپر بیٹر کی پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز حسین ایمان کندھے کی انجری کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔پرویز حسین ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں آصف علی سے ٹکرانے سے ان فٹ ہو گئے تھے، پرویز حسین ایمان کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ان کے ایم آر آئی اسکین میں لیگامنٹ ٹیئر کی تصدیق ہوئی ہےاور ڈاکٹروں نے پرویز حسین کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔قلندرز انتظامیہ کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ نے مکمل فٹنس نہ ہونے پر اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔