کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملتان سلطانز کے مالک گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں، ہم نے انہیںرول پر وضاحت دی ہے اور نائب کپتان بھی مقرر کیا ہےجب سے ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے تو بطور اونر میرا رول کافی کم ہوگیا ہے، اس وقت میں ٹیم کے ساتھ بطور منیجر اور ڈیٹا اینالسٹ کام کر رہا ہوں ۔ ٹیم مینجمنٹ اور ڈیٹا اینالسیز کے لئے میں اپنے کرکٹ کے تجربے اور اپنی تعلیم کی وجہ سے کوالیفائی کرتا ہوں ۔پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا بڑا اچھا آغاز ہوا ہے۔ اسٹیو سمتھ، پیٹر سڈل اور محمد نواز کے تجربے اور ٹم پین کی بہترین کوچنگ کی بدولت ٹیم متوازن ہوئی ہےاور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ایک انٹر ویو میں گوہر شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز سے کافی بہتر ہے مگر 13 اوورز کے میچ میں ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے ۔ اگلی دفعہ اگر لاہور قلندرز سے ٹاکرا ہوا تو دونوں ٹیموں میں زمین آسمان کا فرق ہوگا ۔ گوہر شاہ نے کہا کہ سلطانز کے فینز ہماری فیملی کی طرح ہیں، اسی وجہ سے جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کا نام اپنی ٹریننگ شرٹس کے پیچھے لکھوایا ہے ۔