کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی سندھ ہوٹل کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کی حدود نیو کراچی 5نمبر سندھی ھوٹل مدیحہ پکوان کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20سالہ ارحم ولد شاہد کے نام سے کی گئی، متوفی نیو کراچی کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔