کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفرزون سیکٹر 15/B کنٹری ٹاور فلیٹس کوئٹہ زکریا ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جس کی شناخت 35سالہ عاصم علی ولد واجد علی کے نام سے کی گئی، عاصم علی پولیس کانسٹیبل ہے اور وہ دوستوں کے ساتھ کوئٹہ ذکریا ہوٹل پر ناشتہ کر رہا تھا، ایک 125اور ایک 70موٹر سائیکلوں پر سوار شلوار قمیض میں ملبوس 3ملزمان آئے ملزمان قریبی گلی میں جانے کے بعد واپس آئے تو موقع پر موجود افراد کے کھڑے ہونے پر ملزمان کو شبہ ہوا کہ انہیں پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے اسی دوران ایک ملزم نے 30بور پستول سے فائرنگ کر دی عاصم کے ماتھے پر ایک گولی لگی ہے جس سے اس کے سر میں فریکچر بھی ہوا ہے۔