راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) انسداد پولیو مہم میں پہلی مرتبہ پولیو ورکرز سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک ہوں گے ،پاکستان بھر میں پولیو سے بچاؤ کی چار روزہ خصوصی مہم 13 اپریل سے شروع ہو رہی ہے جو 16اپریل تک جاری رہے گی،اس بار 4کروڑ پچاس لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف دیاگیاہے ،مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکےلئے قطرے پلا ئے جائیں گے ،آمدہ مہم میں پہلی مرتبہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرتمام پولیو ورکرزکی حفاظت یقینی بنانے کے لئے انہیں سیف سٹی ایپ کے ذریعے سیف سٹی اتارٹی سے منسلک کیاجائے گا،تمام پولیو ورکرزفیلڈ میں جانے سے پہلےاور بعد میں اپنی لوکیشن ایپ میں اپ ڈیٹ کریں گے ، جس سے سیف سٹی کنٹرول روم کے ذریعے پولیس اور دیگر ادارے پولیو ورکرزکی نقل وحرکت کومانیٹر کرسکیں گے ،راولپنڈی ضلع میں پولیس کے ایک ہزار ملازمین پولیس مہم کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے جائیں گے۔