راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپور ٹ کے کرایوں میں 25فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مسافروں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 7190روپے سے کم ہو کر 5390 روپے کر دیا گیا ہے اسی طرح لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2880 روپے سے کم ہو کر 2160 روپے، لاہور سے مری کا کرایہ 3500 روپے سے کم ہو کر 2620 روپ، لاہور سے ملتان کا کرایہ 2630 روپے سے کم ہو کر 1970 روپے، لاہور سے بہاولپور کا کرایہ بھی 1970 روپے، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 3160 روپے سے کم ہو کر 2370 روپے جبکہ لاہور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 3750 روپے سے کم ہو کر 2810 روپے کر دیا گیا ہے، دوسری جانب ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے بھی کرایوں میں کمی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، ٹرک اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 25 فیصد کمی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔