• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، ملزمان گرفتار کر لئے گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے7 قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 10 موبائل فون اور گھڑیاں برآمد کرلیں، ادھرراولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑ ھے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،تھانہ صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو850 گرام چرس جب کہ تھانہ چونترہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو660گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسلام آباد سے مزید