کراچی(آئی این پی )مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق نئے پاسپورٹس سمیت تجدید پرمبنی پاسپورٹس کی تعداد میں کمی کے باعث ریونیو بھی متاثرہوا۔ تعداد میں کمی کی وجوہات میں ورک ویزوں سمیت سیاحتی ویزوں کا کم اجرا ہے۔ کراچی میں یومیہ درخواست گزاروں کی تعداد 2ہزارکے بجائے 8سے 9سو تک ہوگئی۔ سندھ کے دیگرشہروں کے پاسپورٹ دفاترمیں تعداد 3 ہزارکے بجائے 12سو سے 15سو رہ گئی۔ مشرق وسطی میں مکمل امن کی صورت میں درخواست گزاروں کی تعداد ماضی کی طرح ہونے کی توقع ہے۔