جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے سربراہان نے ہفتے کے روز مشرقِ وسطیٰ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاتمے اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جنگوں کے بھی اصول ہوتے ہیں، اور ان کا احترام ضروری ہے۔"یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کو چھ ہفتے گزر چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ "جنگوں کے بھی اصول ہوتے ہیں، اور ان اصولوں کا احترام ضروری ہے۔"ہم خطے میں جنگی اصولوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔"بیان Inter-Agency Standing Committee کی جانب سے جاری کیا گیا، اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر سمیت انسانی حقوق، صحت، خوراک، مہاجرین اور بچوں سے متعلق اداروں کے سربراہان نے بتایا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔