• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کریک ڈاؤن کا خوف؛ تارکین وطن کی بنگلہ دیش فرار کی کوششیں

حکیم پور (اے ایف پی) بھارتی کریک ڈاؤن کا خوف؛ تارکین وطن کی بنگلہ دیش فرار کی کوششیں، نہ بھارت میں جگہ نہ بنگلہ دیش میں قبولیت؛ تارکینِ وطن کی زندگی داؤ پر لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حسینہ بی بی نے اپنی چار سالہ بھوکی بیٹی کو گلے سے لگایا ہوا تھا اور وہ بھارت-بنگلہ دیش سرحد کی ایک چوکی پر انتظار کر رہی تھیں، جہاں وہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھارتی کریک ڈاؤن کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ ان سینکڑوں بنگلہ دیشیوں میں شامل ہیں جو گزشتہ دو دنوں کے دوران بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے علاقے ہاکم پور میں جمع ہوئے ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید