• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان نے 20 سال بعد بھارتی آموں کی درآمد پر پابندی لگادی

کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان نے 20 سال بعد بھارتی آموں کی درآمد پر پابندی لگادی، کیڑوں کے تدارک کے نظام میں خامیوں پر اعتراض، جاپانی قرنطینہ حکام نے معائنے میں نقائص پکڑ لیے۔ پابندی سے بھارتی برآمد کنندگان اور کاشتکار پریشان، گرمی اور موسمی نقصانات کے بعد نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق جاپان نے تقریباً دو دہائیوں بعد بھارت سے تازہ آموں کی درآمد معطل کر دی ہے، جس سے بھارتی برآمد کنندگان اور آم کے کاشتکاروں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ جاپانی قرنطینہ حکام نے رواں سال مارچ میں بھارت کے ویپر ہیٹ ٹریٹمنٹ مراکز کے معائنے کے دوران کیڑوں کے تدارک اور جراثیم کشی کے طریقۂ کار میں خامیاں نوٹ کیں۔
دنیا بھر سے سے مزید