• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو دھچکا، عدالت نے 1.8 ارب ڈالر ویپنائزیشن فنڈ پر پابندی لگا دی

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کو دھچکا، عدالت نے 1.8ارب ڈالرویپنائزیشن فنڈپر پابندی لگا دی۔ فنڈ سیاسی انتقام کے متاثرین کے لیے بنایا گیا تھا۔ ناقدین نے اسے سیاسی انعامی اسکیم قرار دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے 1.8 ارب ڈالر کے “ویپنائزیشن فنڈ” کے قیام پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ جب تک مزید قانونی دلائل نہیں سنے جاتے، اس فنڈ کی تشکیل یا اس کے تحت کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید