کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی شیئر خریداری کے بعد ڈیل کا پینٹاگون سے 9.7 ارب ڈالر کا معاہدہ ، ماہرین کا مفادات کے ٹکراؤ پر تشویش، مختلف حلقوں کی جانب سے وضاحت اور شفافیت کے مطالبات سامنے آئے ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ کےمطابق امریکی محکمہ دفاع نے ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل کے ساتھ 9.7 ارب ڈالر کے ایک بڑے معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اس وقت سیاسی اور اخلاقی بحث شروع ہو گئی ہے جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ عرصے میں اس کمپنی میں حصص کی خریداری کی ہے اور اس کی کھلے عام تعریف بھی کی ہے، اخلاقی نگرانی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ٹرمپ کو مالی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔