کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ بھج، پاک بھارت سرحد کے قریب جی 7 بارڈر آؤٹ پوسٹ کا افتتاح، امیت شاہ کا کہنا تھا سرحدی انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن، حساس علاقے ہریامی نالہ میں سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گجرات کے شہر بھج میں پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بارڈر سکیورٹی فورس کی نئی جی 7 بارڈر آؤٹ پوسٹ کا افتتاح کیا ہے۔