اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اسلام آباد کے بہاریہ موسم میں کھلتے پھولوں اور مہکتی فضائوں میں رچے بسے کنونشن سینٹر میں ایران امریکا سمیت دنیا کے 200 سے زائد صحافی بریک تھرو کے منتظر ، ان میں ایران اور امریکا سے آئے میڈیا کے 2 درجن سے زائد نمائندے بھی ہیں، متحارب ملکوں کی میڈیا ٹیموں کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا نہیں ہوا تا ہم کافی کارنر عالمی سیاست کا محور بن گیا،پی آئی ڈی اور ای پی ونگ نے میڈیا ٹیموں کی سہولت کیلئے وسیع انتظامات کر کئےہیں ،کنونشن سینٹر کے ارد گرد سیکورٹی انتہائی سخت ہے۔، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ بھی میڈیا ٹیمیں اسلام آباد میں ہیں ،کنونشن سینٹر کے کھلے ماحول میں جہاں انٹر نیشنل میڈیا سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ صحافیوں کیلئے 75ورک سٹیشنز کام کرر ہے ہیں،ایران اور امریکی صحافیوں کے ایک چھت تلے موجود ہونے کے باوجود ان کی باہم کوئی ملاقات نہ ہو سکی ، وزارت اطلاعات و نشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات محمد اشفاق خلیل اور پی آئی او مبشر حسین نے بہترین کارکردگی دکھائی غیر ملکی صحافیوں کیلئے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے بیک گرائونڈ میٹریل فراہم کیا گیا۔