• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کے سینے میں شدید انفیکشن، اسپتال میں داخل

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی فلمی صنعت کی لیجنڈ کی گلوکارہ آشا بھوسلے کو سینے میں شدید انفیکشن کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ گلوکارہ کی نواسی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آشا بھوسلے کا علاج جاری ہے اور امید ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ڈاکٹر جلد مثبت اپ ڈیٹ دیں گے۔ آشا بھوسلے نے ہزاروں گانوں کی ریکارڈنگ کی اور سات دہائیوں سے زیادہ عرصے تک موسیقی کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔

اہم خبریں سے مزید