• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ٹریفک حادثات ویگر واقعات میں دو نوجوان سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق مشرف کالونی نزد ٹھنڈی سڑک پر نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 22سالہ محمد قاسم ولد محمد سراج جاں بحق ہوگیا، سپر ہائی وے نیوسبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر 49سالہ محمد عارف آرائیں جاں بحق ہوگیا ، پرانی سبزی منڈی نزد نجی اسکول زیر تعمیر عمارت سے گر کر 18سالہ ابرار ولد ابراہیم جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی پی آئی بی کالونی فرقان آباد کا رہائشی ، نشے کا عادی تھا اور سریا چرانے گیا تھا کہ پانچویوں منزل سے گر کر جان سے گیا، علاوہ ازیں چاکیواڑہ کے علاقے لیاری آدم شاہ روڈ کے قریب 65سالہ نامعلوم شخص اور لائٹ ہاوس نزد بوٹ مارکیٹ کے قریب سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں، پولیس نے سردخانے منتقل کردیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید