• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، باڑے میں آتشزدگی کے باعث 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں واقع بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی کے باعث 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں،کے ایم سی فائربریگیڈ کی 3 فائر ٹینڈرزنے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،تفصیلات کے مطابق لانڈھی 89 شیر پاؤ کالونی چاول گوادم روڈ پر واقع قبرستان کے قریب باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اورآگ نے پورے باڑے کواپنی لپیٹ میں لے لیا،اس دوران باڑے کے عملے نے آگ پر اپنی مدد آپ کے تحت قابوپانے کی کوشش اور باڑے سے مویشیوں کو نکالنا شروع کردیا ،آگ کی اطلاع ملتے ہی لانڈھی فائراسٹیشن سے کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد باڑے میں لگی آگ پر قابو پا لیا، اس دوران باڑے میں موجود 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں جبکہ دیگربھینسوں کو بچالیا گیا ، آتشزدگی کے دوران باڑے چھپڑا اور باڑے میں موجود مویشیوں کا چارہ اور دیگر دیگر سامان بھی خاکسترہوگیا ، فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فائر بریگڈ کے عملے نے آپس پاس موجود دکانوں اورمکانوں کو بھی جلنے سے بچایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید