• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر مسلط جنگ میں پاکستان کا مصالحانہ کردار خوش آئند، علامہ میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پاکستان کی جانب سے ایران پر امریکی اور اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے تدارک،اسلامی ممالک کے مابین مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے لیے ادا کیے جانے والے کردار کو خوش آئند قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے رفقا کی شہادتیں دور حاضر کا عظیم سانحہ ہے جس پر امریکا اور اسرائیل کی ایران پر وحشانہ جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے حکومت پاکستان کی متوازن اور سفارتی پالیسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس پالیسی کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کو روکنے، ایران اور سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک میں مسائل کے حل اور خطے میں بیرونی جنگ کے چھائے بادلوں کو چھٹنے دینے کے لیے خوش آئند ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید