گوادر(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4لاکھ بیرل تک ہوسکتی ہے، پاکستانی کمپنیوں کی منصوبے میں 40سے 45فیصد تک شراکت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ریفائنری لگانے کا منصوبہ ہے، اس منصوبے کو 20سال کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کمپنیوں میں پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہیں۔