کراچی (پ ر)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، جامعہ کراچی کی ناظمہ زینب شارق نے جامعہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اساتذہ و طلبہ کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کی انتظامی و مالی مشکلات نہایت تشویش ناک ہیں۔خصوصاً اساتذہ کے واجبات کی عدم ادائیگی سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے، جس کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال کا براہِ راست اثر طلبہ و طالبات پر بھی پڑ رہا ہے۔