• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نجی ایئر لائن کا پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک کے دور افتادہ علاقوں کو ہوائی سفر سے جوڑنے کیلئے قائم جنوبی پنجاب کی ساؤتھ ایئر کا پہلا اے ٹی آر 72-500 طیارہ انکونا اٹلی سے کراچی (پہنچ گیا ہے۔ طیارے کی ڈیلیوری پرواز مصر کے شہر ہرغدہ اور ریاض سعودی عرب میں ری فیولنگ اسٹاپ کے ساتھ کراچی تک مکمل کی گئی۔ ساؤتھ ایئر اگلے ماہ جون سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پاکستان کی نجی ڈومیسٹک ایئر لائن کے قیام کا مقصد ملک کے کم ترقی یافتہ اور نظر انداز علاقوں خاص طور پر جنوبی پنجاب سے بلوچستان کے بڑے شہروں کو فضائی سفر سے جوڑنا ہے۔ اس ایئر لائن کا باضابطہ اغاز نومبر 2025 میں کیا گیا تھا ایئر لائن فضائی سفر کو سستا، قابل اعتماد اور آسان بنانے کے لائحہ عمل کے ساتھ سامنے آئی ہے جس کا مقصد ساؤتھ پنجاب کے مرکز ملتان سے بلوچستان تک سیاحت کو فروغ دینا اور سیاحتی مقامات تک رسائی بہتر بنانا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید