کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت ہفتے کو شام 6 بجے کراچی پریس کلب سے متصل سڑک پر معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔جس سے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔