اسلام آباد (این این آئی)شوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی،حکومت سے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ اعداد و شمار کے جائزے کے بعد اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی کی پیداوار اوردستیاب اسٹاک سے متعلق اعداد وشمار بھی فراہم کردیے ہیں، شوگرملزایسوسی ایشن کاموقف ہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی مجموعی پیداوار 78لاکھ ٹن ہے جبکہ 10لاکھ ٹن چینی اضافی موجود ہے جسے برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔