کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جانب سے جاری امتحانات کے بائیکاٹ کے تیسرے روز بھی بیشتر شعبہ جات میں امتحانی عمل متاثر رہا ۔ اساتذہ برادری نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک جامعہ کو درپیش سنگین مالی و انتظامی بحران کے حل کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے، احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے مطابق اساتذہ، افسران اور ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے اپنے بنیادی واجبات کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ ہاؤس سیلنگ اور اس کے ایریئرز، ایوننگ کے بقایاجات، امتحانی ڈیوٹیز، سپروائزری فیس، پیپر سیٹنگ، کاپی چیکنگ، لیو انکیشمنٹ اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی نے جامعہ کے تدریسی و انتظامی ڈھانچے کو شدید متاثر کیا ہے۔