حب(نامہ نگار)گڈانی کے قریب بریدہ کیمپ کے سمندر میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی نکال لی گئی،دونوں نوجوانوں کا تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گڈانی کے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش ہفتے کے روز ریسکیو آپریشن کے دوران نکال لی گئی جسکی شناخت شناخت 17 سالہ محسن ولد تنویر کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ اس سے قبل سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ حماد ولد منصور حسین کے نام سے ہوئی تھی جسکی لاش ریسکیو ٹیموں نے جمعہ ہی کو سمندر سے نکال لی تھی۔