کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت جس کی حفاظت کے لئے پاکستان کے عوام اور افواج نے گزشتہ ایک سال میں ناقابلِ فراموش تاریخ رقم کی ہے،شہداء کی قربانیاں قومی امانت ہیں،اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے،پاکستان ناقابلِ تسخیر قوت بن چکا ہے، آج پاکستان سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر سرخرو ہے، پاکستان اندورنی طور پر کم زور ہوا تھا، سرحدوں پر بہنے والا خون ہی ہماری عزت اور استحکام کی بنیاد ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، نو مئی کو جن لوگوں نے ملک کو بر باد کرنے کی کوشش کی انہیں قوم نے بھر پور جواب دے دیا۔