• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے نے مزید 9 پولیس افسران سندھ پولیس سے مانگ لیے

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی نئی بھرتیوں کی منظوری نہ ہونے کے تناظر میں ادارے نے سندھ پولیس سے مزید نو افسران، تین برس کی ڈیپوٹیشن پر مانگ لیے ہیں۔ جن افسران کے نام پولیس کو بھیجے گئے ان میں لیڈی انسپکٹر حنا مغل بھی شامل ہیں جن کو عہدے میں تنزلی کر کے سب انسپیکٹر بنا دیا گیا ہے اور انکے خلاف محکمے میں ڈپارٹمینٹل پروسیڈنگز جاری ہیں اور وہ معطل ہیں، ساتھ میں سزا کے طور پر روزانہ رول کال اور پریڈ کی سزا بھگت رہی ہیں مگر ان کو اب بھی انسپیکٹر تحریر کیا گیا ہے۔ دیگر افسران میں انسپکٹرز محمد آصف، آفتاب علی سومرو، سعید احمد، محمد علی خان، وسیم احمد ارباب، صائمہ سعید، سب انسپکٹر عمران اللہ طاہر اور سینئر کمپیوٹر آپریٹر محمد شفاعت اعوان شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید