کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ لڑیں گے تو ہم بھی لڑیں گے ، اگر دلیل کیساتھ بات کریں گے تو اس کا جواب بھی دلیل سے دیں گے ، امریکا کیساتھ خیر سگالی ظاہر کرنے کیلئے اچھے اقدامات کئے، امریکی صدر کی دھمکیوں کا ایرانیوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والے اپنے ریمارکس میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں خیر سگالی ظاہر کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں جن کی وجہ سے پیش رفت ہوئی ہے۔قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیاں "ایرانی قوم پر کوئی اثر نہیں رکھتیں" اور امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ لڑیں گے تو ہم بھی لڑیں گے ۔