• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیونی فائرنگ، کوسٹ گارڈ کے 3 اہلکار شہید، کوئٹہ میں 2 سبزی فروشوں کی ٹارگٹ کلنگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جیونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سےپاکستان کوسٹ گارڈکے تین اہلکار شہیدہوگئےجبکہ ہزار گنجی ڈاکخانہ گلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی زرنج رکشے پر فائرنگ دو سبزی فروش جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے واقعے کے خلاف ہزارہ ٹاؤن کے رہائشیوں نے مغربی بائی پاس بند کر کے دھرنا دیدیا ۔ وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر دھرنے کے شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔ وزیر اعلیٰ ٗ وزیر داخلہ نے آئی جی اور محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان کوسٹ گارڈ کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید