• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے ایران اور امریکا خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں گے، ڈار

کراچی (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات 24 گھنٹے تک جاری رہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے وزیراعظم شہباز شریف کی خطے میں فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا، ایران اور امریکا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اسلام آباد میں امن مذاکرات کے انعقاد کی دعوت قبول کی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکا کے وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، امریکی اور ایرانی وفود گزشتہ روز اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے تھے۔

اہم خبریں سے مزید