• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوربز کی سیلف میڈ کامیاب ترین امریکی شخصیات کی نئی فہرست، اوپرا ونفری نمبر 1

کراچی (نیوز ڈیسک) فوربز کی سیلف میڈ کامیاب ترین امریکی شخصیات کی نئی فہرست، اوپرا ونفری نمبر1، درجہ بندی میں ایسے دس افراد شامل ہیں جنہوں نےانتہائی مشکل حالات سے آغاز کر کے دولت، شہرت اور اثر و رسوخ حاصل کیا، فہرست میں ہیرلڈ ہیم، ڈیوڈ اسٹیورڈ، تھامس پیٹر فی، لیبرون جیمز، جن کوم، ڈولی پارٹن، بل کلنٹن، ڈائن ہینڈرکس، جے ڈی وینس شامل ہیں۔ فوربز کی تازہ درجہ بندی میں ایسے دس افراد کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے انتہائی مشکل اور غربت زدہ حالات سے آغاز کر کے دولت، شہرت اور اثر و رسوخ حاصل کیا، اس فہرست میں اوپرا ونفری کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جنہوں نے بچپن کی شدید مشکلات اور صدمات کے باوجود میڈیا کی دنیا میں عالمی مقام بنایا، دوسرے نمبر پر ہیرلڈ ہیم ہیں جو اوکلاہوما کے کسان گھرانے سے نکل کر تیل کی صنعت کے بڑے کاروباری بنے، تیسرے نمبر پر ڈیوڈ اسٹیورڈ ہیں جنہوں نے نسلی امتیاز اور غربت کے باوجود انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی قائم کی، چوتھے تھامس پیٹر فی ہیں جو ہنگری سے ہجرت کے بعد مالیاتی تجارت کے شعبے میں نمایاں ہوئے، پانچویں لیبرون جیمز ہیں جنہوں نے غربت اور خاندانی مشکلات کے باوجود عالمی باسکٹ بال اسٹار اور ارب پتی کھلاڑی کا مقام حاصل کیا، چھٹے جن کوم ہیں جنہوں نے ہجرت کے بعد واٹس ایپ بنا کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کی، ساتویں ڈولی پارٹن ہیں جو انتہائی غریب دیہی ماحول سے نکل کر عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ بنیں، آٹھویں بل کلنٹن ہیں جنہوں نے غربت اور مشکلات کے باوجود امریکہ کی صدارت تک رسائی حاصل کی، نویں ڈائن ہینڈرکس ہیں جنہوں نے کم عمری کی مشکلات کے بعد تعمیراتی صنعت میں بڑی کمپنی قائم کی، جبکہ دسویں جے ڈی وینس ہیں جو مشکل خاندانی حالات سے نکل کر فوجی خدمات، اعلیٰ تعلیم اور پھر امریکی سیاست میں نمایاں مقام تک پہنچے۔

اہم خبریں سے مزید