• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ساتھ مذاکرات پر سفارتی رابطے مکمل ختم نہیں ہوئے، ایران

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر سفارتی رابطے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ ایرانی خبر ایجنسی ارنا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے متعلق ابھی تک کسی نئے دور کے وقت، مقام یا پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن کچھ معاملات پر دونوں فریقوں کے درمیان پیش رفت ہوئی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور بات چیت کے دروازے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔ دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل سے منسلک خبر ایجنسی نور نے بھی اسی مؤقف کی تصدیق کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید