اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اتوار کے روز سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ۔نائب وزیرِاعظم نے ‘اسلام آباد مذاکرات’ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کے لیے جنگ بندی کے وعدوں کی پاسداری نہایت اہم ہےپاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، جو مکالمے میں سہولت کاری فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔ انہوں نے خطے اور اس سے آگے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے حصول کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے نے زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کے وعدوں کی پاسداری کریں ۔ وزراء خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ترکیہ وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے اناطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے نائب وزیرِاعظم کو دعوت بھی دی۔