• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکر کارلسن کی ٹرمپ پر سخت تنقید، ایران جنگ کو سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سیاسی مبصر ٹکر کارلسن کی ٹرمپ پر سخت تنقید، ایران کے ساتھ جنگ کو سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائی امریکی مفادات کے خلاف ہے، نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں، قدامت پسند امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں جانا نہ صرف صدر ٹرمپ بلکہ کسی بھی امریکی صدر کی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی امریکہ کے مفادات کے خلاف ہے اور اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ کارلسن نے اس جنگ کی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ کی خارجہ پالیسی کی بڑی ناکامی قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید