میامی (نیوز ڈیسک )ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کا باعث بنی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اندرون ملک ٹرمپ کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور سروے ظاہر کرتے ہیں کہ یہ جنگ زیادہ تر امریکیوں میں غیر مقبول ہے جو پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں۔صدر کی مقبولیت کی شرح ان کی دوسری مدت صدارت کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے ری پبلکنزمیں یہ تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ ان کی جماعت وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول کھو سکتی ہے۔