• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف قوم بلکہ پوری مسلم امہ کا فخر ہیں، جنرل (ر) عبدالقیوم

اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف قوم بلکہ پوری مسلم امہ کیلئے باعث فخر ہیں، ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکا کو نقصان ہوا،فنانشل سینٹر آف گریویٹی ویسٹ اور امریکا سے ایسٹ کو منتقل ہو رہا ہے، چین نے سی پیک چلایا اور ایک ایسا پر امن سسٹم اور ورلڈ آرڈر دیا جس میں معاشی خوشحالی ہے۔ امریکا کی غلط پالیسیوں کا فائدہ چین اور روس کو ہوتا ہے۔ گزشتہ روز موجودہ صورتحال پر ایک نجی ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل پر قوم فخر کر رہی ہے۔ بھارت کے ساتھ تنازع بھی نیوکلیئر جنگ کی شکل اختیار کر سکتا تھا، لیکن جس انداز میں بھارت کو شکست ہوئی اس کا کریڈٹ بھی سیاسی اور ملٹری قیادت کو جاتا ہے اور اس میں جنرل عاصم منیر کا کردار اہم تھا وہ پوری دنیا میں اس وقت لیڈ ہی نہیں کر رہے بلکہ ان کی وجہ سے ملک کا نام روشن ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کو خود بڑا نقصان ہوا، آپ ایک جنگ میں داخل ہو کر جیت بھی نہیں سکے،کہا جاتا ہے کہ اگر آپ سے کمزور ملک ہارا نہیں تو وہ جیت گیا اور اگر ایک طاقتور ملک کو واضح فتح نہیں ملی تو وہ ہار گیا ، ٹرمپ اس وقت مکمل طور پر ناقابل اعتماد ہے، سیاست اور ڈپلومیسی کی طرح جنگوں کے بھی اصول ہوتے ہیں، ٹرمپ نے نامناسب زبان استعمال کی۔

اہم خبریں سے مزید