کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے متنازع بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ پوری تہذیب تباہ کرنیکی دھمکی کا مقصد دباؤ ڈالنا تھا، مکمل مطالبات منوانا چاہتے ہیں، سخت وارننگ ہی سفارتی پیش رفت کا سبب بنی، میں نے اپنی ٹیم کو واضح ہدایت دی 90 یا 95 فیصد نہیں “سب کچھ” حاصل کیا جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایران کے حوالے سے اپنے سخت بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “ایک پوری تہذیب تباہ ہو سکتی ہے” جیسی وارننگ دینے کا مقصد دباؤ ڈالنا تھا، جس کے نتیجے میں ایران مذاکرات کی میز پر واپس آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی جزوی معاہدے کے حق میں نہیں بلکہ مکمل مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔