• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے گواہی عارضی مؤخر، کارروائی جنگ اور سکیورٹی کے باعث بار بار تعطل کا شکار رہی۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق عدالت نے بنیامین نیتن یاہو کی مجوزہ گواہی پیر سے بدھ تک کے لیے ان کی درخواست پر مؤخر کر دی ہے اور ان کے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ جمعرات تک عدالت کو آگاہ کریں کہ آیا حالات اتنے بہتر ہوئے ہیں کہ اگلے ہفتے سے دوبارہ سماعت شروع کی جا سکے۔ مقدمہ جو پہلے ہی کئی ہفتوں سے جنگی حالات اور ہنگامی عدالتی انتظامات کے باعث تعطل کا شکار تھا، اب ایک بار پھر اس مرحلے پر پہنچ گیا ہے جہاں بنیادی اہمیت جرح کے عمل کی ہے۔ کیس چار ہزار کو سب سے زیادہ سنگین سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں رشوت کے الزامات بھی شامل ہیں، جبکہ کیس ایک ہزار اور دو ہزار بھی بدستور زیر سماعت ہیں۔ استغاثہ کا مؤقف ہے کہ جرح کے دوران وہ نیتن یاہو کے اس مؤقف کو چیلنج کرے گا جس میں وہ الزامات کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیتے ہیں، جبکہ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ مبالغہآمیز اور متنازع گواہوں کی بنیاد پر قائم ہے۔
اہم خبریں سے مزید