کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کا تیل ریفائنری نظام جلد بحال کرنے کا منصوبہ، مرمت کا کام شروع، حملوں کے بعد بحالی عمل تیز، دو ماہ میں بڑی صلاحیت فعال، بعض تنصیبات دس دن میں کام کا آغاز کر دینگی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں میں متاثر ہونے والی تیل ریفائننگ اور ترسیلی تنصیبات کو ایک سے دو ماہ کے اندر اپنی سابقہ صلاحیت کے 70 سے 80 فیصد تک بحال کر لیا جائے گا، جبکہ حکام کے مطابق مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے اور بعض تنصیبات آئندہ دس دن میں جزوی طور پر کام شروع کر دیں گی، خاص طور پر لاوان ریفائنری کے کچھ حصے جلد بحال ہونے کی توقع ہے، اور دیگر یونٹس مرحلہ وار دوبارہ فعال کیے جائیں گے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو توانائی کے بنیادی ڈھانچے پرحملوں کے بعد بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم حکومت تیزی سے بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے۔