• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قالیباف اور عراقچی کی پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد ( آن لائن ) ایران کا اعلیٰ سطحی وفد اہم مذاکرات میں شرکت کے بعد اسلام آباد سے روانہ ہو گیا، جسے پاکستانی اعلیٰ قیادت نے پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کیا۔ایرانی وفد میں مجلسِ شوریٰ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل تھے، جنہوں نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں باہمی تعلقات، سرحدی تعاون، خطے کی سیکورٹی صورتحال اور اقتصادی روابط کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید