• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک، سرحدی علاقے میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر حملہ

کوہاٹ (این این آئی)ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے سرحدی علاقے گرگری میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے میزائل تھانے کی عمارت سے باہر گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔معتبر ذرائع کے مطابق اتوار کی سہ پہر نامعلوم دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن گرگری کو نشانہ بنایا لیکن میزائل عمارت سے باہر گرنے کے باعث بڑا نقصان ٹل گیا۔گرگری ضلع کرک کا ایک حساس سرحدی علاقہ ہے جس کی سرحدیں ہنگو اور شمالی وزیرستان سے ملتی ہیں جہاں مبینہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید