کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی شاہ فیصل کالونی پل شہریوں کے لیےغیرمحفوظ ہوگیا، ہفتے کی شب کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرمبینہ طور پر ڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگا کردرجنوں شہریوں کواسلحے کے زور پرلوٹنے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے باعث کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرسفرکرنے والے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانہ کی حدود کورنگی شاہ فیصل کالونی پل شہریوں کے لیےغیرمحفوظ ہوگیا، ہفتے کی شب کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پرمبینہ طور پرڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگا کردرجنوں شہریوں کواسلحے کے زور پرلوٹنے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے باعث کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پر سفر کرنے والے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے،ہفتہ کی شب کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پر خوف و ہراس کے باعث گاڑیاں مخالف سمت موڑنے کے باعث پل پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مایک شخص ویڈیو میں بتاتا ہے کہ پل پر مسلح گروہ نے سڑک کو بلاک کرکے ہر آنے جانے والی گاڑی کو لوٹ نا شروع کردیا ہے ، شاہ فیصل کالونی پل پرڈکیتی کی وارداتیں روزکا معمول بن گئی ہیں ڈاکو ٹولیوں کی شکل میں پل پر چڑ ھ آتے ہیں اور پل پررکاوٹیں لگا کرٹریفک روک کرلوٹ مار کرتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے دوران کلاشنکوف اور دیگر جدید ہتھیاروں کے دھنداناتے پھرتے ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے،ڈاکوؤں نے مبینہ طورپر شادی کی تقریب سے گھرجانے والی فیملی کو اپنی واردات کا نشانہ بنایا،شہریوں نےوزیراعلی سندھ ، وزیرداخلہ سندھ اورآئی جی سندھ سےکورنگی شاہ فیصل کالونی پل پیش آنے والی وارداتوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ایس ایس پی ملیرعبدالخالق پیرزداہ نے بتایا ہے کہ ہفتے کی شب لاٹھیوں سے لیس چند ملزمان جن کی تعداد2 سے تین کے قریب تھی کورنگی شاہ فیصل کالونی پل پر چڑ ھ آئے تھے ملزمان نے ایک گاڑی کوروکنے کی کوشش کی توگاڑی میں سوارشہریوں نے اپنی گاڑی موڑلی تھی ایک گاڑی میں سوارافراد کومڑتا دیکھ کردوسری گاڑیوں میں سوارشہریوں نے بھی اپنی اپنی گاڑیاں موڑ لی تھیں جس کے باعث کورنگی شاہ فیصل کولونی پل پر ٹریفک جام ہو گیا تھا اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا انھوں نے بتایاکہ قریب پولیس کی نفری بھی موجود تھی پولیس نے ملزمان کا تعاقب بھی کیا ان پر فائرنگ بھی کی تھی تاہم پولیس کی فائرنگ کے باوجود لاٹھیوں سے لیس ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےانھوں نے دعوی کیا کہ ملزمان کے پاس کسی قسم کا اسلحہ نہیں تھا اورنہ ہی ملزمان کی جانب سے کسی شہری کو لوٹا نہیں گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔