• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران مذاکرات جاری رکھیں، عالمی برادری، پاکستانی کوششوں کی تعریف

ماسکو/برسلز/لندن (اے ایف پی)عالمی رہنماؤں نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں، جبکہ تمام ممالک نے پاکستانی کی کوششوں کی تعریف کی ہے،عمان نے کہا ہے کہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں ،دونوں ممالک دل پر پتھر رکھ کر ایک دوسرے کو رعائتیں دیں، ، برطانیہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی برقرار رہنا انتہائی ضروری ہے،یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمہ کیلئے سفارتکاری انتہائی ضروری، پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات واحد راستہ ہے۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ اب ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ جنگ بندی برقرار رکھی جائے اور مذاکرات کی طرف واپس آیا جائے۔انہوں نے بھی اسلام آباد مذاکرات کے بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔برطانیہ کے وزیر ویس اسٹریٹنگ نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری واحد راستہ ،ٹرمپ کے بیانات نے کشید گی بڑھائی، برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور سلطنتِ عمان کے فرمانروا ہیثم بن طارق نے امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں۔اتوار کو ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں ہفتہ وار امن مذاکرات پر بات چیت کی،یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان انوار ال انونی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے ناکام مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ہم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کسی حل تک پہنچنے کے لیے مزید کوششوں میں کردار ادا کرے گی۔اے ایف پی کے مطابق اسٹریٹنگ نےبرطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ظاہر ہے کہ یہ مایوس کن ہے کہ ہم ابھی تک مذاکرات میں کوئی پیش رفت اور ایران میں جاری جنگ کا پائیدار خاتمہ نہیں دیکھ سکے۔ سفارتکاری میں ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ جب تک کامیابی نہ ہو، اسے ناکامی سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے اگرچہ یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوشش جاری رکھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔اسٹریٹنگ نے اس بحران کے دوران ٹرمپ کے بیانات پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور متنازع بیانات دیے ہیں۔یہ کہنا متنازع نہیں کہ ایرانی تہذیب کے خاتمے کی دھمکی دینا واقعی غیر معمولی بات ہے۔برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے اور تمام فریق مزید کشیدگی سے گریز کریں۔
اہم خبریں سے مزید