• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، فضل الرحمان

مردان(نمائندہ جنگ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، مسلمان فاتح ہیں اور فاتح ہی رہیں گے، بیت المقدس ایک دن مسلمانوں کا ہوگا انشاء اللہ وہاں عبادت کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اس کی عالمی سطح پر اہمیت ہے، ملک کو پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ملکی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ عالمی طاقتوں کے جبر سے غریبوں پر کیا جانے والا مہنگائی کا ظلم واپس لینا ہوگا، قوم کے اندر خود اعتمادی اور ملک کی قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائزہ ریاست ہے اس کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے، یہ دہائیوں سے فلسطین پر ظلم ڈھا رہا ہے، یہ ظلم کرتے کرتے ایران تک پہنچ چکا ہے۔ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
اہم خبریں سے مزید