• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں نہروں کو حب ڈیم سے جوڑ دیا گیا، پرانی سے کراچی کو سپلائی بحال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سےحب کینال پر جاری مرمتی کام مکمل ، پرانی کینال سے کراچی کو سپلائی بحال کر دی گئی البتہ نئی نہرسے پانی کی سپلائی بحال نہ ہو سکی واضح رہے نئی نہر 12مارچ سے بند ہے نئی نہر نہ کھولے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بارشوں کے باعث اس میں بڑی مقدار میں ریت اور مٹی جمع ہے جسے صاف کیا جا رہا ہے دریں اثناکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اتوار کو جو اعلامیہ جاری کیا اس میں کہا کہ زیرو پوائنٹ حب کینال پر جاری ترقیاتی کام کامکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی باقاعدہ طور پر بحال کر دی گئی ہےترجمان کے مطابق زیرو پوائنٹ حب کینال پر انٹیک چیمبر تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد اپ اسٹریم کو ڈاؤن اسٹریم سے مؤثر انداز میں منسلک کرنا ہے اس اہم انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد زیرو پوائنٹ پر دونوں کینالز کو حب ڈیم سے جوڑ دیا گیا ہے، جس سے پانی کی ترسیل کا نظام مزید مستحکم اور قابلِ اعتماد ہوگا اس منصوبے کی تکمیل سے بالخصوص ضلع غربی اور کیماڑی کے علاقوں میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری متوقع ہے اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف پانی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا بلکہ ترسیل کے دوران درپیش تکنیکی مسائل میں بھی کمی آئے گی۔ واٹر کارپوریشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کو بہتر، مستقل اور بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اصلاحاتی اور ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید