• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیساتھ ناکام مذاکرات کے بعد ٹرمپ مشکل میں، چینی تجزیہ کار

کراچی (نیوز ڈیسک) چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ایران کیساتھ ناکام مذاکرات کے بعد ٹرمپ مشکل صورتحال میں پھنس گئے، انہیں یا تو ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا یا پھر کشیدگی کو اسی تعطل میں چھوڑنا پڑیگا۔ مزید فوجی کارروائی وسط مدتی انتخابات کیلئے خطرہ، کارروائی نہ کرنے پر خطے میں تعطل اور بحران برقرار رہیگا۔ سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پاکستان میں ہونے والے حالیہ امریکہ اور ایران کے امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مشکل صورتحال میں پھنس گئے ہیں جہاں انہیں یا تو ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا یا پھر کشیدگی کو اسی تعطل میں چھوڑنا ہوگا۔ یہ مذاکرات تقریباً اکیس گھنٹے تک اسلام آباد میں جاری رہے جن میں بنیادی طور پر آبنائے ہرمز تک رسائی اور ایران کے جوہری پروگرام جیسے اہم مسائل زیر بحث آئے، تاہم کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکہ مزید فوجی کارروائی کرتا ہے تو یہ امریکی عوام اور آنے والے وسط مدتی انتخابات کے لیے غیر مقبول ہو سکتا ہے، جبکہ کارروائی نہ کرنے کی صورت میں خطے میں تعطل اور بحران برقرار رہے گا جس سے عالمی توانائی راستوں خصوصاً آبنائے ہرمز پر کشیدگی جوں کی توں رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید